ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی قومی شاہر اہ توسیع معاملہ : ہائی وے اتھارٹی  آرڈر کے لئے تین چار مہینے ہونگے : رکن اسمبلی سنیل نائک

شرالی قومی شاہر اہ توسیع معاملہ : ہائی وے اتھارٹی  آرڈر کے لئے تین چار مہینے ہونگے : رکن اسمبلی سنیل نائک

Sun, 24 Feb 2019 20:02:30    S.O. News Service

بھٹکل:24؍فروری (ایس او نیوز) شرالی میں 45میٹروالی قومی شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں جہدکاروں کے ساتھ مل کر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے سے ملاقات کرکے بات کی جاچکی ہے،مرکزی وزیر نےکہا ہے کہ  اتھارٹی کی طرف سے  آرڈر جاری ہونے کے لئے 3-4مہینے کا وقت درکار ہے۔ شرالی میں عارضی طورپر ختم کئے گئے دھرنے کے متعلق رکن اسمبلی سنیل نائک نے اس طرح کےخیالات کا اظہار کیا۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ شرالی میں 45میٹر والی شاہراہ سے پیچھے ہٹنے کا سوال نہیں اٹھتا، ترمیمی آرڈر آنے تک اندرونی نالیوں کا کام نہیں کیاجائےگا ہم صبر سے انتظار کریں گے، اس معاملےمیں سیاست ہونے نہیں دیں گے، شرالی میں 45میٹر کی شاہراہ کو لےکر میرے تعلق سے کچھ لوگ مشتبہ باتیں کہی ہیں، ہمارے عوام باشعور ہیں،انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ عوام   افواہوں پر دھیان نہیں دیں گے۔


Share: